0

محکمہ زکوٰۃ کے زیر اہتمام مدارس کے اقامتی طلبہ میں 6 کروڑ سے زائر رقم تقسیم

مظفرآباد (پی آئی ڈی ) وزیر اعظم آزاد حکومت چوہدری انوار الحق کے ویژن کے مطابق محکمہ زکوۃ و عشر نے مالی سال 24-2023ء کے دوران آزاد کشمیر کے 10 اضلاع کے دینی مدارس کے 7610 اقامتی طلباء و طالبات کو برائے خوردو نوش مبلغ چھ کروڑ بہتر لاکھ انسٹھ ہزار آٹھ سو(6,72,59,800/-) روپے بذریعہ کر اس چیک مہتمم دینی مدارس کو ادائیگی کی گئی ہے۔ ضلع مظفر آباد کے 1905 اقامتی طلباء و طالبات کو دو کروڑ اکیس لاکھ چار صد روپے ،ضلع میر پور کے 1272 اقامتی طلباء و طالبات کو ایک کروڑ چھبیس لاکھ تیرہ ہزار دو صد رو پے ،ضلع باغ کے 1717 اقامتی طلباء وطالبات کو ایک کروڑ انیس لاکھ ستاون ہزار چار صد ر و پے ،ضلع پونچھ کے 967 اقامتی طلباء و طالبات کوبیاسی لاکھ باون ہزار دوصد روپے ،ضلع نیلم کے 487 اقامتی طلباء و طالبات کو اڑتالیس لاکھ تریسٹھ ہزار چھ صد رو پے ،ضلع سدھنوتی کے 579 اقامتی طلباء و طالبات کو پچیس لا کھ چھہتر ہزار سات صد ر و پے، ضلع جہلم ویلی کے 249 اقامتی طلباء و طالبات کو بیس لاکھ اکتالیس ہزار دو صد ر و پے،ضلع حویلی کہوٹہ کے 117 اقامتی طلباء و طالبات کو بارہ لاکھ بائیس ہزار دو صد ر و پے ،ضلع بھمبر کے 118ا قامتی طلباء و طالبات کو دس لاکھ ستانوے ہزار چار صدروپے اور ضلع کوٹلی کے 199 اقامتی طلباء و طالبات کو پانچ لاکھ پینتیس ہزار پانچ صدر وپے کی ادا ئیگی عمل میںلائی گئی۔اس موقع پر چیف ایڈ منسٹر یٹر ز کو ۃ و عشر چو ہدری محمد رزاق نے کہا ہے کہ صاحب نصاب اور مخیر حضرات کی دی گئی زکوۃ ان کی امانت ہے جس کو اسلامی اصولوں اور شفاف نظام کے تحت آزاد کشمیر کے انتہائی غریب، نادار لوگوں پر خرچ کی جارہی ہے اور آئیندہ بھی عوام کی اس امانت کو نیک نیتی سیغربا ء و مساکین پر خرچ کیا جائے گا۔ حالیہ زکوۃ کی آمدن میں تقریبا ساڑھے بارہ کروڑ کے اضافہ پر محکمہ ان مخیر حضرات اور صاحب نصاب لوگوں کا شکر گزار ہے کہ انھوں نے محکمہ عشر و زکوۃ پر اعتماد کا اظہار کیا۔ موجودہ حکومت کا مشن برائے غریب پروری پر اسی طرح عمل درآمد جاری رہے گا ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی لوگوں کی اس امانت کو مستحقین تک پہنچانے میں ہماری مدد فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں