24

31برس بعد بلدیاتی انتخابات اچھی قیادت منتخب کرنے کا موقع ہے،ڈاکٹر خالد

میرپور(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیرڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ میرپور ڈویژن کے عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں امانتدار اور دیانتدار قیادت منتخب کریں 31برس بعد بلدیاتی انتخابات اچھی قیادت منتخب کرنے کا موقع ہے عوام سوچ سمجھ کر ووٹ کا استعمال کریں،جماعت اسلامی اپنی شاندار خدمات کے ریکارڈ کے ساتھ میدان میں موجود ہے جماعت اسلامی کی تحریک آزادی کشمیر میں شاندار خدمات ہیں اور آزادکشمیر کے عوام کی صحت،تعلیم اور خدمت کے شعبوں میں بے پناہ خدمت کی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کو قبائل اور علاقوں کا مسئلہ بنانے کی بجائے جمہوری انداز سے ووٹ دے کر اچھی قیادت کو منتخب کیا جائے،عوام پرامن رہیں جس طرح مظفرآباد اور پونچھ ڈویژن کے عوام نے بالغ نظر ی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا ہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی جمہوری جماعت ہے اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے بلدیاتی ادارے جمہوریت کے تسلسل کے لیے ضروری ہیں حکومت بلدیاتی اداروں کو با اختیار اور باوسائل بنائے تا کہ عوام کے مسائل ان کے گھروں کی دہلیز پر حل ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں