اسلام آباد(پرل نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی سنٹرل ایگزیکٹیو کونسل کا اہم اجلاس صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں مرکزی جنرل سیکرٹری ووزیر لوکل گورنمنٹ راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے ایجنڈا پیش کیا۔سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ پاکستان میں عام انتخابات کا آئین کے مطابق مطالبہ پاکستان پیپلزپارٹی نے کیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیا ہم انتخابات کی تاریخ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔صاف وشفاف انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جائے۔لیول پیلنگ فیلڈ کا یقینی بنایا جائے۔پاکستان کے انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر بھرپور کردار ادا کرے گی۔کارکن تیاری کریں پاکستان پیپلزپارٹی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں لینڈ سلائیڈ وکڑی حاصل کرے گی۔انہوں نے کشمیر فلسطین میں جاری بربریت کی شدید مذمت کی اور افواج پاکستان پر دشمن کے حملوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کو متحرک اور مضبوط بنانے کیلئے ورکرز کنونشن کریں گے۔پارٹی کارکنوں کے مسائل حل کیے جائیں گے۔اجلاس سے سابق صدر سردار یعقوب خان ممبر سی ای سی، چوہدری پرویز اشرف سینئر نائب صدر،وزیر قانون میاں عبدالوحید مرکزی سیکرٹری جنرل،وزیر لوکل گورنمنٹ راجہ فیصل ممتاز راٹھور،وزیر فشریز سردار جاوید ایوب، سردا رعابد حسین عابد، صاحبزادہ اشفاق ظفر،شوکت جاوید میر، مبشر اعجاز، راشد بٹ، آفتاب انجم، مبارک حیدر، خاور قیوم، سردار ببرک، رئیس انقلابی، انیس کشمیری، دلاور بخاری،چوہدری فخر زمان، سعود صادق نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے عام انتخابات میں بھرپور شرکت کی جائے گی اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کشمیر کا ہر فرد میدان میں نکلے گا۔کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی اس لیے کشمیری مقیم پاکستان بھرپور انداز میں پاکستان پیپلزپارٹی کی مہم چلائیں گے مہاجرین کے حلقوں میں کنونشن رکھے جائیں گے۔مقررین نے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے مسلمان آزمائش سے گزر رہے ہیں اور پونے دو ارب مسلمانوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے اور 8ملین پر مشتمل مسلمانوں کی فوی قوت ہے۔مقررین نے کہا کہ امت مسلمہ حالات کا ادراک کرے اور اپنے فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں کی مدد کیلئے آگے بڑھے۔اجلاس میں دیگر رہنماؤں قیوم قمر، افراء شہزادی، صاحبزادہ ذوالفقار،جہانگیر مغل، علی نقوی، وقار منظور، گلزار راٹھور، عامر خورشید، چوہدری پرویز اختر،ارشد نبیل احمد، راجہ شیر اعجاز، صوفی اثر گجر، سلطان صلاح الدین، وقاص اشرف، اظہر شیخ، سردار علیم، لیاقت راٹھور، عابد بشیر انقلابی،ندیم انجم، سردار ظفر، نصیر راٹھور، صاحبزادہ محمود، ظاہر لطیف سلہریا، نواب خان، شجاعت کاظمی، شائق گیلانی، شفیق، سردار محمد خان، عابد شیر انقلابی، سردار نعیم انجم، سردار ظفر، سردار اقبال، سردار شکور، صاحبزادہ فضل الرسول نے بھی خطاب کیا۔
0