0

غزہ پر بمباری 57سلامی ممالک کے حکمرانوں کی غیرت کو بڑا چیلنج ہے، ڈاکٹر مشتاق

مظفرآباد(پرل نیوز) جماعت اسلامی آزاد جمو ںوکشمیرکے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہاہے اسرائیل کی غزہ پر مسلسل ایک ماہ سے شدید بمباری 57سلامی ممالک کے حکمرانوں کی غیرت کو بڑا چیلنج ہے،ہندوستان اور اسرائیل مظالم کی حدیں کراس کرچکے جلد انجام کو پہنچیںگے،بیس کیمپ کی قیادت اورقائدین حریت مل بیٹھ کر کشمیرکی آزادی کا روڈ میپ تیارکرکے عملی اقدامات کرے،کشمیری قومی تشخص وحدت کشمیراور حق خودارادیت پر کوئی کمپورومائز نہیںکریںگے،ذاتی مفادات کی خاطر قومی تشخص کو پامال کرنا کون سی دانشمندی ہے،ان خیالات کااظہارانھوںنے دورہ مظفرآباد کے دوران میں تقریبا ت سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد راجہ آافتاب احمد خان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ وزیرا عظم آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن فعال اور این ٹی ایس کے ذریعے اساتذہ کی بھرتی کا عمل شروع کریں،آزاد کشمیرکے ہر محکمے میں این ٹی ایس کے ذریعے تقرریاں کیںجائیںتاکہ غریب کے بچوں کے لیے بھی سرکاری ملازمت کے دروازے کھلیں،انھوںنے کہاکہ 76برسوںسے آزاد خطے پر مسلط قیادت نے نہ تو عوام کی فلاح کے لیے کچھ کیااور نہ ہی مقبوضہ کشمیرکی آزادی کے لیے کوئی عملی اقدام کیاجاسکاجماعت اسلامی کشمیرکی آزادی اور کرپٹ اورباطل نظام کی تبدیلی کی جدو جہد کررہی ہے ،جب تک باطل نظام کو تبدیل کرکے اسلامی نظام قائم نہیں کیاجائے گا عوام کے مسائل حل نہیںہوںگے،جماعت اسلامی ظلم پر مبنی نظام کو ختم کرنا چاہتی ہے او رنظام عدل قائم کرنا چاہتی ہے،معاشرے سے ظلم کا خاتمہ ضروری ہے۔ظلم مبنی معاشرے زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتے ،آزاد خطے کے عوام اب جماعت اسلامی پر اعتماد کریں کشمیربھی آزاد کرائیںگے اور یہاں کے مسائل بھی حل کریںگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں