نیوز ڈیسک: کُل جماعتی حُرّیت کانفرنس کی سنیئر کشمیری رہنما بیگم شمیم نذیر شال نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ایک مظبوط پاکستان بہت ضروری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں جموں کشمیر کیمونٹی اورسیز (JKCO ) کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت قونصل جنرل خالد مجید نے کی۔
بیگم شمیم نذیر شال نے کہا کہ ہندوستان کی دس لاکھ فوج کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکی آزادی کشمیر کے لئے کشمیریوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان نے بھی ہر فورم پر قانونی و اخلاقی مدد کی ہے۔ اقوام عالم اپنا وعدہ پورا کرے اور کشمیریوں کو انکا حق دے۔ اب ان شااللہ کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہو کر رہیگا۔
