0

بلدیاتی نمائندگان کا ڈویژنل کنونشن صابر شہید سٹیڈیم راولاکوٹ میں منعقد ہوا

راولاکوٹ (سٹی رپورٹر)
بلدیاتی نمائندگان کا ڈویژنل کنونشن صابر شہید سٹیڈیم راولاکوٹ میں منعقد ہوا۔ جس میں فوکل پرسن چیئرمین ضلع کونسل پونچھ سردار جاوید شریف چیف کوارڈینیٹر رابطہ کمیٹی جاوید عارف عباسی رابطہ سیکرٹری میر امتیاز احمد کے علاوہ چیئرمین ضلع کونسل میرپور راجہ نوید اختر گوگا چیئرمین ضلع کونسل پلندری امجد جاوید چیئرمین ضلع کونسل باغ پروفیسر آصف چیئرمین ضلع کونسل جہلم ویلی طیب منظور کیانی مئیر باغ میجر عبدالقیوم بیگ ممبران ضلع کونسل چیئرمین وائس چیئرمین یونین کونسلز ، خواتین کونسلر نے خطاب کیا۔جبکہ سٹیج سکریٹری کے فرائض میڈیا کوآرڈینٹر رابطہ کمیٹی سردار آفتاب عارف نے انجام دیئے مقررین نے حکومت کی جانب سے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دینے پر کڑی تنقید کی اور مطالبہ کیا کہ مسودہ ایکٹ اسمبلی میں پیش کرکے منظور کیا جائے ، ضلعی آفیسران کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، ہیلتھ پیکیج منسوخ کیا جائے،یونین کونسل ، ضلع کونسل اور دیگر کونسلز کی ضروریات ، دفاتر، اسٹاف فوری طور پر مہیا کیا جائے۔ ایکٹ میں ترمیم قابل قبول نہیں، پانچ سالہ مدت میں کمی کو نمائندگان قبول نہی کرینگے۔ عدم اعتماد کی دو تہائی اکثریت کو برقرار رکھا جائے اور لوکل گورنمنٹ کے بجٹ سمیت دیگر ڈیپارٹمنس کے بجٹ میں مقامی حکومت کے اختیار کا تعین کیا جائے۔ اگر 15 فروری سے قبل یہ مسائل حل نہ ہوئے تو مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ ہوگا اور انٹری پوائنٹس بند کرنے سمیت، ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر دھرنے اور یونین کونسلوں میں ہڑتال کا آپشن بھی موجود ہے ۔ ڈویژنل کنونشن میں پونچھ ڈویژن بھر سے ہزاروں بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی۔ اور رابطہ کمیٹی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔مقررین نے کہا کہ ایکٹ 90 کی بحالی سمیت دیگر مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے اس پر فوری عملدرآمد ہونا چاہیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں