ریسکیو 1122کی حوصلہ افزائی کے سلسلہ میں دفتر کمشنرمظفرآبادڈویژن تقریب کاانعقاد 0

ریسکیو 1122کی حوصلہ افزائی کے سلسلہ میں دفتر کمشنرمظفرآبادڈویژن تقریب کاانعقاد

مظفرآباد (پی آئی ڈی)11فروری 2025
ریسکیو 1122کی حوصلہ افزائی کے سلسلہ میں دفتر کمشنرمظفرآبادڈویژن میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کاانعقاد کیاگیا۔کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن نے ریسکیو 1122ٹیم میں سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کیے۔ تقریب میں ایڈیشنل کمشنر مظفرآبادڈویژن ملک اعجاز، ڈائریکٹر (ایڈمن) SDMAراجہ نعمان، ڈائریکٹر (آپریشن)SDMA سعید احمد قریشی، ڈائریکٹر1122راجہ معظم ظفر شریک تھے۔ 7فروری کو ر سید محمد عمر ولد سید اصغر علی شاہ ساکنہ سنمبہ ہوتریڑی حال طارق آباد کو دومپل پُل سے دریائے جہلم میں چھلانگ لگاکر خود کشی کرنے کی کوشش کی۔ ریسکیو1122کی ٹیم کی جانب سے بروقت کارروائی کی گی اورسید محمد عمر ولد سید اصغر علی شاہ کو برموقع کرتے ہوئے زندہ بچالیا گیاتھا۔ ریسکیو 1122ٹیم کے جن افراد کو سرٹیفکیٹ معہ نقد انعامات دئیے دیے ان میں انچارج واٹرر یسکیو غلام محمد آزاد، انچارج آپریشن 1122مظفرآبادرانا ظہیر احمد،واٹرریسکیو ڈائیورساجد محمود، ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنمحمدمصطفی، ریسکیو میڈیکل ٹیکنیشن محمدطاہرشامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں