مظفرآبادضلعی انتظامیہ کی بدوں روٹ پرمنٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی 0

مظفرآبادضلعی انتظامیہ کی بدوں روٹ پرمنٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی

مظفرآباد(پی آئی ڈی) 19 فروری 2025
ضلعی انتظامیہ کی بدوں روٹ پرمنٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی۔ 10 سوزوکیاں اور 3 رکشے ضبط۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مظفرآباد سید عمران عباس نقوی نے بدھ کے روز امبور سے مظفرآبادشہر کے روٹ پر چلنے والی سوزوکیوں اور رکشوں کے روٹ پرمٹ کی چیکنگ کی۔ اس موقع پر انہوں نے بدوں روٹ پرمٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 10 سوزوکیاں اور 03 رکشے ضبط کئے گے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمران عباس نقوی نے کہا کہ بدوں روٹ پرمنٹ گاڑیوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ شہرکے تمام روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان روٹ پرمنٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تحت ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔
**

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں