فووڈ اتھارٹی مظفرآباد کی جانب سے شہر کے محتلف علاقوں میں دکانوں کی جانچ پڑتال 0

فووڈ اتھارٹی مظفرآباد کی جانب سے شہر کے محتلف علاقوں میں دکانوں کی جانچ پڑتال

آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی جانب سے گوجرہ بائی پاس اور پلیٹ کے علاقے میں مختلف دکانوں کی پڑتال عمل میں لائی گئی۔ فوڈ اتھارٹی 2017 اور پیور فوڈ ریگولیشن 2019 کی خلاف ورزی پر گوجرہ بائی پاس اور پلیٹ کے مقام پر مختلف دکانوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ پلیٹ میں واقع کیش اینڈ کیری کو سیل کر دیا گیا۔لیبارٹری رپورٹس کی روشنی میں مختلف پروڈکٹس کی ایک بڑی کھیپ ضبط کر لی گئی۔مختلف دکانوں کو نوٹسز اور جرمانے بھی کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں