ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مدثر فاروق کے زیر صدارت اہم اجلاس 0

ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مدثر فاروق کے زیر صدارت اہم اجلاس

ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مدثر فاروق کے زیر صدارت مجسٹریٹ،پولیس، محکمہ مال، انتظامی پولیس افیسران/ٹریفک پولیس کا ماہ صیام (رمضان المبارک) میں لا اینڈ آرڈرز،فول پروف سیکورٹی،دفعہ 144 اور دیگر جملہ مسائل کا تدارک کے لیے تجاویز و مشاورتی اجلاس کا انعقاد،ڈویژن مظفرآباد سے تمام مہتمان،چوکی پولیس انچارج، ٹریفک پولیس آفیسران،اے سی رورل،اے سی جنرل/ڈی ایس پیز،اے ایس پیز، مجسٹریٹ، تحصیلدران و دیگر نے شرکت کی،ڈی سی مدثر فاروق نے تمام تھانوں کے مہتمان سے موجود مسائل اور جرائم اور سیکورٹی سمیت رمضان المبارک کے تقدس کو بحال رکھنے کے حوالے سے گفتگو کی،نالوں دریا کناروں پر کی جانے والی تجاوزات، چائینہ کٹنگ اور کرش وغیرہ کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے احکامات دیے،دفعہ144 کے نفاذ کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات دیں، انفورسمنٹ پر زور دیا گیا، انہوں نے چوکی آفیسران کو متحرک رہتے ہوئے فرائض منصبی سرانجام دینے پر زور دیا۔کمسر کے حوالے سے اعلی عدلیہ کے سخت احکامات کے تناظر میں اپنے فرائض ادا کرنا چاہیے،انہوں نے دریاؤں میں گوبر سمیت کچرا کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نپٹنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو اسلامی شعائر کے بھی خلاف ہے۔عوام اور پولیس سمیت انتظامی اداروں کے درمیان پائی جانے والی خلیج کو ختم کرنے کے لیے کام اور رویوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ملکی قوانین پر عملدرآمد کے لیے اپنے اختیارات کو بروئے کار لایا جائے،ڈنہ کچیلی کی جانب سے شاندار کارکردگی کے تناظر میں مہتمان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مذید محنت سے کام کرنے کا کہا۔انہوں نے تھانہ ڈنہ کے مہتمم کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر بینامی آئی ڈیز پر پگڑیاں اچھالنے والوں کے حوالے سے بھی صلاح مشورہ اور سائنٹیفک بنیادوں پر کاروائیوں بارے عزم کا اظہار کیا گیا۔سرکاری طور پر پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری ہونے والے نرخ ناموں پر عملدرآمد کروانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کو یقینی بنانے پر زور دیا۔گڑھی دوپٹہ کے حوالے سے لا اینڈ آرڈر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون ساز کوئی بھی بالا تر نہیں،رمضان المبارک کے تقدس کو بحال رکھنے کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے۔گڑھی دوپٹہ پل بازار پر ٹریفک کے اژدہام کو کنٹرول کرنے کے لیے تجاویز طلب کیں۔کھاوڑہ اور اعوان پٹی کے لوگ صلح جو،محبت کرنے والے ہیں،ریاست اور ریاستی مسائل کا تدارک کرنے کے لیے ان علاقوں کے عوام نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر کردار ادا کیا۔پولیس آفیسران،مہتمان اور ضلعی انتظامیہ نے اپنے اپنے دائرہ اختیار کے علاقوں بارے مفصل تفصیلات سے آگاہ کیا۔عوام کی تمام تر جائز شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے قانون کی روشنی میں تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے رمضان المبارک کے تقدس کو پامال ہونے سے بچانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر حماد بشیر نے کیے جانے والے جرمانوں کے علاؤہ کی جانے والی کاروائیوں بارے آگاہ کیا،ڈی جی سپورٹس سے کمروں اور گاڑی کا واپس لینا،اسی طرح قبرستانوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات بارے آگاہ کیا۔مجتبے بانڈے سمیت دیگر گرفتار ملزمان کے حوالے سے دریافت کیا۔عوام میں ایسے تمام تاثرات کو زائل کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔پریشرز گروپس کے علاؤہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف تمام تر دباؤ کو پس پشت ڈالتے ہوئے فرائض منصبی ادا کرنے پر زور دیا۔شہر میں قفل شکنی،قانون شکنی کی وارداتوں کو روکنے کے لیے باہمی مشاورت کے زریعے قابو پانے کے لیے تمام انتظامی آفیسران مل جل کر کام کریں،امبور بازار میں غیر قانونی لاری اڈوں کو مناسب جگہ منتقل کرنے قابو کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کے لیے کردار ادا کیا جائے۔اس موقع پر مہتمان کی خوش گوار نوک جھونک بھی جاری رہی۔تھانہ صدر،تھانہ سٹی،تھانہ سیکرٹریٹ کے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں جنم لانے والے مسائل اور ان کے حل بارے تجاویز،شکایات کے تناظر میں مفصل تفصیلات سے آگاہی حاصل کی اور ان کا سدباب کرنے کے لیے مشاورت کی گئی۔مہتمان نے ٹریفک پولیس اہلکاروں،رینجرز کی کارکردگی پر شدید نقطہ چینی کرتے ہوئے تجویز دی کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ہمت حوصلہ دینے کی اشد ضرورت ہے بصورت دیگر ٹریفک کا کام و اختیارات دیے جائیں اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کو تھانوں میں تعینات کر دیا جائے۔دوسری جانب ٹریفک پولیس آفیسران کا کہنا تھا کہ نہ تو تھانوں کی طرف سے کال پر متعلقہ تھانے کو ملزم از خود پہنچاتے ہیں،لوگوں کے ساتھ بہترین لیزان سمیت نہ تو پارکنگ ہے نہ کوئی ایسی جگہ جہاں گاڑیوں کو پارک کیا جائے۔اس موقع پر انفورسمنٹ پر عمل درآمد پر اتفاق کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں