0

حکومت عدالت العالیہ کے فیصلے پر عمل کرے بلدیاتی نمائندگان

راولاکوٹ : حکومت عدالت العالیہ کے فیصلے پر عمل کرے بلدیاتی نمائندوں کو فنڈ جاری کئے جائیں اسمبلی کا اجلاس بلا کر فوراً قانون سازی کی جائے ، حکومت نے عدالتی فیصلے سے روگردانی کی تو اسمبلی گھیراؤ سمیت دیگر آپشن استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے کسی بھی وقت مظفرآباد کی طرف لانگ مارچ کی کال دی جا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین ضلع کونسل پونچھ و فوکل پرسن بلدیاتی نمائندگان آزاد کشمیر سردار جاوید شریف ایڈووکیٹ ، مئیر میونسپل کارپوریشن سردار عبدالنعیم ، ڈپٹی مئیر قاضی نثار ، ممبر ضلع کونسل سردار افتخار ایڈووکیٹ ، ممبر میونسپل کارپوریشن سردار آفتاب عارف اور دیگر نے غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ میں پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا عدالتی فیصلے پر حکومت نے کوئی اقدام نہیں کیا چار ارب کے فنڈ یک مشت ٹرانسفر کئے جائیں چونکہ ان فنڈز نے جون میں لیپس ہو جانا ہے تاخیر کی صورت میں بلدیاتی اداروں کے لئے فنڈ خرچ کرنا ممکن نہ ہو گا اور قومی خزانے کو نقصان ہو گا اس کی ساری زمہ داری حکومت پر ہو گی حکومت کا یہ اقدام گڈ گورننس شفاف مالیاتی پالیسی اور عدالت العالیہ کے فیصلے کی نفی ہو گی جن آئینی ترمیم پر حکومت اور ہمارا اتفاق ہو چکا ہے جس کے منٹس اور اختلافی نوٹ بھی جاری ہو چکے ہیں اس پر حکومت فوری طور عمل کرے اور اسمبلی کا اجلاس بلا کر فوری قانون سازی کرے لیکن یہ قانون سازی عدالت العالیہ کے فیصلے کو متاثر کئے بغیر کی جائے حکومت نے خود لیگل ایشو پر میٹنگ طے کر کے منسوخ کر دی ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارے کچھ مطالبات پر عملدرآمد کیا ہے لیکن فنڈز کی ٹرانسفر اور قانون سازی اور قوائد وضوابط کے حوالے سے اقدامات باقی ہیں حکومت پاکستان کی طرف سے تمام فنڈ جاری کر دیئے تھے فنڈز کی کوئی کمی نہیں تمام یونین کونسلز کو فنگشنل کرنے کے لئے تمام انتظامی و مالی اختیارات مقامی حکومت کو دیئے جائیں تاکہ مقامی حکومتیں آئین اور قانون کے مطابق عوام کی خدمت کر سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں