ڈپٹی کمشنر مظفرآبادمدثر فاروق نے برسالہ کے مقام پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس کا مقصد شہر سے دور دراز دہی علاقوں کی عوام کو رمضان المبارک کے دوران پیش آنے والے مسائل کی نسبت شکایات درج کرانے کیلے دفتر ڈپٹی کمشنر مظفرآباد آنے کے بجائے تمام سہولیات بہم پہنچانا اور شکایات کا ازالہ بر موقع کرنا تھا۔ کھلی کچہری میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر مظفرآباد، تحصیلدار مظفرآباد، نائب تحصیلدار مظفرآباد، کے علاوہ ضلعی اآفیسران بھی موجود تھے۔رمضان المبارک کے دوران عوام الناس کو پیش آنے والے مسائل کی نسبت متعلقہ آفیسران محکمہ جات کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ مسائل کے حل کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر عوام الناس نے مختلف نوعیت کے مسائل نوٹ کروائے جس میں محکمہ مال، دیگر انتظامی محکمہ جات کے حوالہ سے مسائل/ شکایات نوٹ کرائیں۔ آج ہونے والی کھلی کچہری کے احتتام پر کہا گیا کہ آئندہ دو ماہ کے بعد دوبارہ کھلی کچہری کا اہتمام ہو گا۔ اور آج درج یا وصول ہونے والی شکایات کی پراگرس چیک کی جائے گی اور عوام الناس کی شکایات کو دوبارہ سنا جائے گا۔
