صدرآزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کے ایچ خورشید ایک بے لوث قومی رہنما تھے 0

صدرآزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کے ایچ خورشید ایک بے لوث قومی رہنما تھے

آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ خورشید ملت کے ایچ خورشید ایک بے لوث قومی رہنما تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی کشمیری عوام کے حقوق کے لیے وقف کر دی۔ وہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے معتمد خاص تھے اور تحریک پاکستان میں ان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل رہا۔ صدر آزادکشمیر نے کہا کہ کے ایچ خورشید نے آزادکشمیر میں جمہوریت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے گرانقدر خدمات انجام دیں۔ ان کی اصول پسندی، دیانتداری اور عوامی خدمت کے جذبے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کا خواب ایک ایسا کشمیر تھا جو مکمل خودمختاری کے ساتھ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو۔ وہ ہمیشہ اپنے نظریات پر قائم رہے اور جمہوری قدروں کے فروغ کے لیے کام کرتے رہے۔صدر نے مزید کہا کہ کے ایچ خورشید نے قائداعظم کے شانہ بشانہ کام کیا اور ان کے نظریات کو عملی جامہ پہنایا۔ انہوں نے کشمیری عوام کو ان کے جمہوری اور آئینی حقوق سے روشناس کرایا اور اس کے لیے انتھک محنت کی۔ ان کی قیادت میں آزادکشمیر میں جمہوری ادارے پروان چڑھے اور عوام کو ان کے بنیادی حقوق حاصل ہوئے۔ صدر نے کہا کہ نئی نسل کو کے ایچ خورشید کے نظریات اور خدمات سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ ان کے نقش قدم پر چل کر کشمیری عوام کی بہتری کے لیے کام کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں