وزیر صحت عامہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی سربراہی میں محکمانہ ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ آزاد کشمیر ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز، پرنسپل میڈیکل کالجز اور جملہ ڈی ایچ او صاحبان نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر صحت عامہ آزادکشمیر نثار انصر ابدالی نے محکمہ کے ذمہ داران کو مریضوں کے علاج معالجہ بیرون آزاد کشمیر کے سلسلہ میں مطابق ریفرل پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ایمرجنسی میڈیسن کی فراہمی اور فراہم کی جانے والی ادویات کی فہرست کو ہسپتالوں میں آویزاں کیے جانے احکامات صادر فرمائے ۔ نیز آزاد کشمیر میں جملہ ہسپتال میں استعمال ہونے والی ایمبولیسنز کی مکمل تفصیل کے علاوہ ہسپتالوں / طبی مراکز میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی ڈیلیوریز/ اموات کے حوالہ سے موٹر ڈیٹا کو لیکشن کے احکامات صادر فرمائے ۔ علاوہ ازیں ہسپتالوں میں anti snake اور anti rabies ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات کے علاوہ اس امر پر زور دیا گیا کہ آزاد کشمیر میں جملہ لیبارٹریز کو / Lab Act Rules کے تحت regulate کیا جائے اور ایکسپائر ہونے والے ڈرگ لائسنسنز کی تجدید کے حوالہ سے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں۔ محکمانہ پالیسی کے مطابق منسلکیوں کے خاتمہ کیلئے جاری شدہ احکامات پر من و عن عملدرآمد کرتے ہوئے اندر ایک ہفتہ متعلقہ اتھارٹی کور پورٹ کی جائے ۔ آخر میں وزیر صحت عامہ بائیو میٹرک اٹنڈنٹس کی مانٹیرنگ مزید سخت کرنے کے احکامات صادر فرمائے تا کہ عوام الناس کو طبی سہولیات بہتر انداز میں بر وقت مہیا کی جاسکیں۔

- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل