ڈپٹی کمشنرمظفرآباد مدثر فاروق کی زیر صدارت عیدالفطر کے دوران حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس جمعرات کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں پولیس، انتظامی آفیسران، ضلع مفتی، اور علماء کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے کہا کہ عیدالفطر کے دوران سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں۔ ملک وسماج دشمن عناصر کی جانب سے عید الفطر کے اجتماعات کو ٹارگٹ کیا سکتا ہے۔ اس حوالہ سے وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں واضع ہدایات کی جاچکی ہیں کہ سیکیورٹی کے تمام ادارے، علماء کرام اور ضلعی آفیسران محکمہ جات عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور ممکنہ سیکیورٹی خدشات سے نمٹنے کیلئے ضروری اقدامات عمل میں لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اس اجلاس کا مقصد بھی یہی ہے کہ آپ صاحبا ن شب قدر، جمعتہ الوداع اور عیدالفطر کے اجتماعات کے دوران دینی وملی بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات پر خصوصی توجہ دیں۔ اس سلسلہ میں علماء کرام بھی اپنا کردار ادا کریں۔

- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل