0

مظفرآباد گوجرہ میں دبنگ کارروائی مضر صحت اشیاء خوردونوش موقع پر تلف،غیر رجسٹرڈ اشیاء ضبط

فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی گوجرہ میں دبنگ کارروائی مضر صحت اشیاء خوردونوش موقع پر تلف،غیر رجسٹرڈ اشیاء ضبط کر لیں۔متعدد کو جرمانے اور اصلاحی نوٹس جاری کئیے گئے تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد ابرار احمد میر کی نگرانی میں انچارج ٹیم فوڈ اتھارٹی قاضی شفیق الرحمن نے ہمراہ ٹیم گوجرہ میں بیکریز،اور دیگر دکانوں کی پڑتال کی اس موقع پر غیر معیاری اشیاء خوردونوش کو تلف کردیا گیا جبکہ صفائی اور ستھرائی کی ہدایت کے علاوہ غیر رجسٹرڈ اشیاء کو ضبط کیا اور متعدد کو اصلاحی نوٹس کے علاوہ بھاری جرمانے بھی کئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں