0

اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس کل ہوگا،وزیر اعظم مہمان خصوصی ہونگے

آزاد جموں و کشمیر اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کونسل کا 109واں اور موجودہ کونسل کا الوداعی اجلاس چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی زیر صدارت کل روز پیر بوقت 12:00 بجے دن کانفرنس ہال سپریم کورٹ بلڈنگ مظفرآباد میں منعقد ہوگا۔

اجلاس میں وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق بطورمہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ۔آزادکشمیر میں کنزیومر عدالتوں کے قیام میں بڑی پیشرفت،مسودہ قانون تیار

اراکین کونسل مفتی سید کفایت حسین نقوی ، مولانا سعید یوسف خان، مولانا صاحبزادہ پیر محمد حبیب الرحمان محبوبی، مولانا محمد الطاف حسین سیفی، مولانا قاضی محمود الحسن اشرف، مولانا مفتی محمد عارف، مولانا مفتی محمد حسین چشتی، مولانا قاری محمد اعظم عارف اور سیکرٹری صاحبان حکومت و دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں