ریٹائرمنٹ پر پروقار الوداعی تقریب، راجہ امداد حسین خان کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین 0

ریٹائرمنٹ پر پروقار الوداعی تقریب، راجہ امداد حسین خان کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین

مظفرآباد (نامہ نگار) – سیکرٹری لوکل گورنمنٹ مظفرآباد کے آفس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ادارے کے قابل اور محنتی افسر راجہ امداد حسین خان کی ریٹائرمنٹ پر ان کی خدمات کا اعتراف اور انہیں شاندار انداز میں رخصت کرنا تھا۔

تقریب کی صدارت معروف سینئر افسر شہید ایوب نے کی، جبکہ مہمانانِ خصوصی میں خواجہ مسعود، سید مظفر اکبر، احسن گیلانی اور دیگر معزز افسران شامل تھے۔ اس موقع پر مختلف مقررین نے راجہ امداد حسین خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دورانِ ملازمت دیانتداری، محنت، اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ راجہ امداد جیسے افسران کسی بھی ادارے کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی، لیکن ان کی محنت اور کارکردگی نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

مقررین نے مزید کہا کہ راجہ امداد حسین خان نے مشکل حالات میں بھی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بہترین کام کیا اور اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل ایک مثالی افسر کا کردار ادا کیا۔

تقریب میں ساتھی افسران، ملازمین، اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ آخر میں راجہ امداد حسین خان کو پھولوں کے ہار اور یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔ تقریب دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں