مظفرآباد (سٹاف رپورٹر) – مظفرآباد شہر کی خوبصورتی، صفائی، اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے ایک اہم اجلاس کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری گفتار حسین کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے سربراہان، میونسپل عملہ، اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس میں شہر میں صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، سڑکوں کی مرمت، گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش، اور غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کمشنر مظفرآباد چوہدری گفتار حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظفرآباد کو صاف ستھرا اور خوبصورت شہر بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے فوری اقدامات کریں