راولاکوٹ جماعت اسلامی ضلع پونچھ کے زیر اہتمام راولاکوٹ میں غزہ بچاؤ مارچ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے ۔ غزہ بچاؤ مارچ میں اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان سمیت طلباء کی کیثر تعداد نے شرکت کی ۔ مارچ کا آغاز 1/5 چوک نزد بلدیہ اڈاہ سے ہوا۔ جس کی قیادت سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان ڈاکٹر خالد محمود خان ضلعی امیر جماعت اسلامی زاہد رفیق ایڈووکیٹ، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ راولاکوٹ حنان معروف ،جماعت اسلامی راولاکوٹ کے امیر سردار عدنان رازق ، امیر جماعت اسلامی حکقہ 5 سجاد انور اور دیگر کر رہے تھے ۔ شرکاء مارچ شہر بھر کا چکر لگانے کے بعد ٹورازم چوک پہنچ کر جلسے کی صورت اختیار کر گے۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اہل فلسطین اس وقت ایک بڑے عذاب میں مبتلا ہیں ۔ اسلامی ممالک متحد ہو کر فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دیں۔ اسرائیل نے اس وقت غزہ میں ظالم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ جماعت اسلامی اس سے قبل بھی غزہ والوں کے ساتھ کھڑی تھی۔ آج بھی فلسطینوں کے ساتھ ہے۔ انھوں نے امت مسلمہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرتے ہوئے ۔ فلسطینی بھائیوں پر ہونے والے ظالم کو فوری طور پر روکوانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں شرکاء نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا عہد کیا۔جماعت اسلامی کی غزہ بچاؤ مارچ میں شریک افراد نے اپنے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے ۔ ساتھ ریلی میں فلسطین کا ایک لمبائی والا پرچم ایک بات کی عکاسی کرتا تھا کہ اہل کشمیر کے دل فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔۔

- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل