راولاکوٹ پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی رہنماء و سابق وزیر حکومت سردار طاہر انور خان نے کہا ہیکہ وزیراعظم آزادکشمیر چیف الیکشن کمیشنر کے لیے پینل نہ بھیج کر ایکٹ کی خلاف ورزی کر رہے ہیں چیف الیکشن کمیشن کے تقرر میں تاخیر کے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر دونوں ذمہ دار ہیں وزیراعظم پاکستان کی بنائی گی کمیٹی کو ذمہ دار ٹھہرا کر وزیراعظم آزادکشمیر اپنی نااہلی چھپانا چاہتے ہیں وزیراعظم پاکستان کو اختیار حاصل ہے کہ اگر آزادکشمیر حکومت پینل نہیں بھیجتے تو وہ خود بھی چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے غازی ملت پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا ان کے ہمراہ صدر مسلم لیگ ن حلقہ چار خواجہ عمران اشرف اور صدر پی ایم ایل این حلقہ پانچ سردا ر قمر جہانگیر بھی موجود تھے سردار طاہر انور نے کہا کہ ایک آئینی عہدہ پر تعیناتی نہ کر کے وزیراعظم آزادکشمیر اپنی نا اھلی کا ملبہ وزیراعظم پاکستان پر ڈال رہے ہیں وزیراعظم آزادکشمیر اگر اپنے کسی عزیز کو لگوانا چاہتے ہیں اور وہ میرٹ پر پورا اترتے ہیں تو ان کا نام بھی پینل میں بھیج دیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں اس وقت ناہلی کی ایک داستان ہے حکومت نے ہر شعبہ کو تنزلی کا شکار کر رکھا ہے اگر فوری طور پر اس اہم آئینی عہدہ کو فل نہ کیا گیا تو آئینی بحران کا خدشہ ہے

- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل