دارالحکومت مظفرآباد کا نواحی گاؤں ڈھاکہ عباسیاں ترقی کے اس جدید دور میں بھی سفری سہولیات سے محروم،عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت کچی سڑک تعمیر کر رکھی ہے جس کی مرمتی اور تعمیر نو کا کوئی سلسلہ نہ ہے 77سالوں نے کسی وزیر،مشیر،ممبر اسمبلی نے اس گاؤں پر توجہ نہیں دی اور جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا جس کی بنیاد ی وجہ وزیروں مشیروں اور سیاسی کھڑپیچوں کی برادری اس گاؤں میں کم رہتی ہے۔ڈھاکہ عباسیاں جو کہ ایک ہزار سے زائد آباد ی پر مشتمل گاؤں ہے آج بھی روڈ ،پینے کے صاف پانی موجود نہیں یہ گاؤں صدیوں سے حلقہ کھاوڑہ یونین کونسل انوار شریف کے ساتھ موجود ,تھا 2021 کے الیکشن میں گاؤں حلقہ لچھراٹ کا حصہ بن گیا اور اس گاؤں میں الیکشن جیت کر آنے والے امیدوار اسمبلی سید بازل علی نقوی ہیں مگر اج بھی اس گاؤں کے لوگ امیدوار اسمبلی سے گاوں کی تعمیر و ترقی کی امید لگائے بیٹھے ہوئے ہیں،یہ گاؤں دارالحکومت مظفرآباد سے فقط 30 منٹ کی مسافت پر موجود ہے اگر آج تک مختلف امیدوار اسمبلی گاؤں سے الیکشن جیت کر اسمبلی کا حصہ رہے مگر کسی نے بھی اس گاؤں کی تقدیر نہ بدلی آج بھی گاؤں کی روڈوں کی حالت ناقابل استعمال ہو

- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل