اے جے کے ٹیوٹا کے زیر اہتمام گورنمنٹ انڈسٹریل ٹریننگ سینٹر لمنیاں ضلع جہلم ویلی میں تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا۔جس میں چیئرمین AJKTEVTA خواجہ محمد نعیم بسمل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں اسے کے علاؤہ ڈائریکٹر آ و پر یشن TEVTA محترمہ انعم آصف عباسی ڈپٹی ڈائریکٹر،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، چیف انسٹرکٹر،انچارج انڈسٹریل ٹریننگ سنٹر لمنیاں،جملہ سٹافITC،طلباؤطالبات،چیرمین انسٹیٹوٹ مینجمنٹ کمیٹی انڈسٹریل ٹریننگ سینٹر لمنیاں انجینیئر خواجہ احسن شوکت، بلدیاتی نمائندہ گان معززین علاقہ اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان نے بھی شرکتکی۔ ادارہ میں آمد پر چیئرمین اے جے کے ٹیوٹا اور دیگر مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔چیئرمین AJKTEVTA نے دیگر آفیسران ٹیوٹا اور عمائدین علاقہ کے ہمراہ ویلڈنگ ٹریڈ کی نئی کلاس کا افتتاحکیا۔ازاں بعد چیرمین AJKTEVTA نے دیگر آفیسران،چیرمین IMCاور معززین علاقہ کے ہمراہ وڈورکنگ،ووڈکار ونگ،ڈریس میکنگ،فیشن ڈیزائننگ، پیٹرن ڈرافٹنگ اور کمپیوٹر کلاس کی لیبز کا معائنہ کیا اور ادارہ کی کارکردگی کو سراہا۔تقریب سے چیئرمین AJKTEVTA خواجہ محمد نعیم بسمل، ڈائریکٹر آوپریشن AJKTEVTA انعم آصف عباسی، انچارج انڈسٹریل ٹریننگ سینٹر لمنیاں سردار سکندر حیات، چیئرمین انسٹیٹیوٹ مینجمنٹ کمیٹی انجینئرخواجہ احسن شوکت ممبر ضلع کونسل، ڈاکٹر نذیر چک اور دیگر نے خطاب کیا۔
ازاں بعد چیئرمین AJKTEVTA نے انڈسٹریل ٹریننگ سینٹر لمنیاں کے زیرِ انتظام سیلف فائنانس کی بنیاد پر جاری کمپیوٹر پروگرام کے تحت پاس آؤٹ طلباء و طالبات کو مرکزی دفتر AJKTEVTA کے دیگر آفیسران اور معززین علاقہ کے توسط سے سرٹیفیکیٹ پیش کیے۔انچارج انڈسٹریل ٹریننگ سینٹر لمنیاں نے ادارہ کا تعارف اور پراگریس پیش کی۔ اس کے بعد دیگر ممبران نے انڈسٹریل ٹریننگ سینٹر کی کارکردگی کو سراہا اور چیئرمین انسٹیٹوٹ مینجمنٹ کمیٹی نے ادارہ میں مزید بہتری اور سابقہ پراگریس کے حوالہ سے چیئرمین اتھارٹی کو بریف کیا اور ادارہ کو ماڈل ادارہ بنانے کے لیے کمیونٹی کی طرف سے ڈیمانڈ پیش کی۔چیئرمین ٹیوٹا نے اپنے خطاب میں انچارج ادارہ،دیگر سٹاف،چیئرمین انسٹیٹوٹ مینجمنٹ کمیٹی کی طرف سے ادارہ کی بہتری کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کی اور ٹیوٹا کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ چیئرمین ٹیوٹا نے فرمایا کہ عوام علاقہ کی شمولیت اور ادارہ کی بہترین مینجمنٹ اور ownership سے ادارہ کا مستقبل روشن ہے اور آنے والی نسلوں کا مستقبل ٹیکنیکل ایجوکیشن سے وابستہ ہے۔ چیئرمین ٹیوٹا نیکہا کہ انڈسٹریل ٹریننگ سینٹر میں جاری وُوڈ ورکنگ اور ووڈ کارونگ کے کام کو پورے آزاد کشمیر میں رول ماڈل کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ ٹیوٹا ٹریننگ کے ساتھ ساتھ پراڈکشن پر بھی کام کرے گا۔چیئرمین TEVTA نے اتھارٹی ہذاکے ما تحت ادارہ جات میں تیار کی جانے والی ووڈ ورکنگ، ووڈ کارونگ، پیپر ماشی، نمدہ گبہ شال بافی اور دیگر مصنوعات کی آن لائن ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے لیے باقاعدہ فیس بک پیج تیارکیے جانے کے احکامات صادرکیے۔چیئرمین TEVTA نے کہا کہ آزاد کشمیر کے نوجوان ہماری ریاست کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ انکی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ریاست کی تعمیر و ترقی میں ان کا کردار یقینی بنایا جائے گا۔ نوجوانوں کو با ہنر بنانا صرف روزگار کی فراہمی نہیں بلکہ ریاست کے مستقبل کی ضمانت ہے۔
