0

صدر آزاد کشمیر اور وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر ٹرانسپورٹ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر جاوید بٹ کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔

اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان کے مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں جب وزیر اعظم تھا تو میں نے مقبوضہ کشمیرسے ہجرت کر کے پاکستان آکر آباد ہونے والے مہاجرین کے لئے آزادکشمیر کے بجٹ میں ترقیاتی فنڈز مختص کروائے کیونکہ مہاجرین جموں وکشمیر ہمارے لئے مقبوضہ کشمیر کی ایک نشانی ہیں اور اُن کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ آئندہ بھی ہم مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان کے مسائل ترجیحی بنیادو ں پر حل کرنے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھی جائے گی۔

اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر ٹرانسپورٹ آزاد کشمیر جاوید بٹ کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
#PresidentAJK #BarristerSultan

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں