ڈپٹی کمشنرمظفرآباد مدثر فاروق کی زیر صدارت دفترڈپٹی کمشنر کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں میئر میونسپل کارپوریشن مظفرآباد سیدسکندر گیلانی‘اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد سٹی غلام محی الدین گیلانی‘میونسپل مجسٹریٹ مظفرآبادسردار عمران خان، سیکرٹری میونسپل کارپوریشن مظفرآباد سید شکیل گیلانی اورتحصیلدار ترقیاتی ادارہ مظفرآباد محمدآصف میرشرکت کی۔ اجلاس میں باہمی مشاورت سے بذیل فیصلہ جات عمل میں لائے گئے۔ وال چاکنگ کی نسبت کسی بھی قانون میں قطعی اجازت نہ ہے بلکہ آرڈیننس کے تحت مکمل پابندی عائد ہے‘ قانون کی عملداری کو بہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔ ایسی کمپنیاں / افراد جن کی جانب سے شہر کی مارکیٹس اور مین شاہرات کی دیواروں پرغیرقانونی طور پر وال چاکنگ کی گئی ہے کو اطلاع دی جاتی ہیکہ وہ اس غیر قانونی وال چاکنگ کو از خود فوری طور پرختم کرتے ہوئے ذمہ داراور معزز شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ بصورت دیگر عدم تعمیل کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے شرکاء اجلاس کی توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ حالیہ دنوں میں کتوں کے کاٹنے کے مختلف واقعات ضلع ہذا میں رپورٹ ہوئے جوکہ ایک اہم معاملہ ہے‘ اتفاق رائے سے طے پایا کہ مئیر میونسپل کارپوریشن مظفرآباد اور سب ڈویژنل مجسٹریٹ صاحب مظفرآباد باہمی روابط سے اس نسبت فوری طور پر ضروری اقدامات عمل میں لائیں گے۔

- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل