وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے منیجنگ ڈائریکٹر ITMC چین مسٹر وانگ پینگ کی ملاقات 0

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے منیجنگ ڈائریکٹر ITMC چین مسٹر وانگ پینگ کی ملاقات

مظفرآباد (پرل نیوز) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے منیجنگ ڈائریکٹر ITMC چین مسٹر وانگ پینگ، فاؤنڈر اور سی ای او یو این آئی انٹرنیشنل مسٹر میکس ما نے ملاقات کی ہے. اس موقع پر وزیر حکومت آزادکشمیر سردار عامر الطاف خان بھی موجود تھے. ملاقات میں ٹیوٹا کے ڈیجیٹل سیکٹر میں چینی کمپنیز کے ماہرین نے آزادکشمیر ٹیوٹا کے ٹیکنالوجی سیکشنز کے لئے پروجیکٹس میں معاونت پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں جدید تکنیکی مہارتوں کے حامل کورسز پر تفصیلی گفتگو بھی کی گئی ،ملاقات میں وزیراعظم آزاد کشمیر کو چین کی ٹیکنالوجی کمپنیز کی جانب سے ٹیوٹا کی معاونت کے لئے روڈ میپ بارے تفصیلی گفتگو بھی کی گئی ، اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی وقت کی ضرورت ہے ، نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم فراہم کرنے کے لئے چینی کمپنیز ITMC اور یو این آئی انٹرنیشنل سے جدید ٹیکنالوجیکل مہارتوں بارے تفصیلی گفت و شنید شنید ہوئی, نوجوانوں کو جدت تک رسائی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، ٹیوٹا کے ڈیجیٹل سیکشن کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق بنانے کے لیے اقدامات اٹھاتے رہیں گے ، معیار تعلیم اور بہترین ٹیکنالوجی سے ہی حقیقی تبدیلی کی راہیں کھل سکتی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں