کمشنرمظفرآبادڈویژن کا جاگراں ہائیڈروپاور پراجیکٹ کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت 0

کمشنرمظفرآبادڈویژن کا جاگراں ہائیڈروپاور پراجیکٹ کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت

کمشنرمظفرآبادڈویژن چوہدری گفتارحسین کا ضلع نیلم کا دورہ۔ اس موقع پر ضلعی آفیسران نے اپنے اپنے محکمہ جات سے متعلق کمشنرمظفرآبادڈویژن کو بریفنگ دی۔ دریں اثنا کمشنرمظفرآبادڈویژن نے ڈپٹی کمشنرنیلم، ایس پی نیلم،اے سی اٹھمقام اور عملہ فیلڈ و پراجیکٹ کے ہمراہ کٹن جاگراں ہائیڈروپاور پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر جاگراں ہائیڈروپاور پراجیکٹ نے کمشنرمظفرآبادڈویژن کو پراجیکٹ کے متعلق بریفنگ دی۔ کمشنرمظفرآباد ڈویژن نے بعداز بریفنگ سائیٹ کا معائینہ بھی کیا۔ تعمیراتی کام اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے علاوہ پراجیکٹ پر کام کرنے والے غیرملکی انجینئرز سے ملاقات بھی کی۔ غیرملکی انجینئرز نے سیکیورٹی کے حوالہ سے اطمینان کا اظہارکیا۔ کمشنرمظفرآبادڈویژن نے دورہ کے دوران جاگراں ہائیڈروپاور پراجیکٹ کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کے علاوہ غیرملکی انجینئرز کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے سلسلہ میں موثراقدامات کیئے جانے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

کمشنرمظفرآبادڈویژن کا جاگراں ہائیڈروپاور پراجیکٹ کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں