وزیر صحت عنصر عبدالی کا ہٹیاں بالا اور چکوٹھی کے طبی مراکز کا ہنگامی دورہ 0

وزیر صحت عنصر عبدالی کا ہٹیاں بالا اور چکوٹھی کے طبی مراکز کا ہنگامی دورہ

جہلم ویلی : لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے بعد آزاد جموں و کشمیر کے وزیر صحت عنصر عبدالی نے ہٹیاں بالا، چکوٹھی اور دیگر متاثرہ علاقوں کے طبی مراکز کا ہنگامی دورہ کیا۔

گزشتہ رات ہونے والی بھارتی گولہ باری سے چکوٹھی کے سرحدی علاقوں میں کئی شہری زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ وزیر صحت نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا، ایمرجنسی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز (ای ڈی ایس) دفتر اور رورل ہیلتھ سینٹر چکوٹھی کا دورہ کر کے زخمیوں کی عیادت کی اور اسپتال انتظامیہ سے علاج معالجے کی تفصیلات حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں