باغ (ڈیلی پرل ویو) – وزیر حکومت آزاد ریاست جموں و کشمیر سردار ضیاء القمر نے بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے نوجوان اسامہ عشرت کے والد سے ملاقات کی اور حکومتِ آزادکشمیر کی جانب سے امدادی چیک فراہم کیا۔
اس موقع پر سردار ضیاء القمر نے کہا کہ بھارتی افواج کی بلااشتعال گولہ باری اور بزدلانہ کارروائیاں نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ انسانی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور حکومت ان کے لواحقین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے، اور افواجِ پاکستان مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے ہر دم چوکس ہے۔