بھارتی جارحیت کے شہید محمد اشتیاق کے ورثاء کو حکومتِ آزادکشمیر کی جانب سے امدادی چیک کی فراہمی 0

بھارتی جارحیت کے شہید محمد اشتیاق کے ورثاء کو حکومتِ آزادکشمیر کی جانب سے امدادی چیک کی فراہمی

عباسپور (ڈیلی پرل ویو) – بھارتی افواج کی بلااشتعال گولہ باری کے نتیجے میں شہید ہونے والے شہری محمد اشتیاق ولد محمد بشیر ساکنہ گھمیر کے ورثاء کو حکومت آزادکشمیر کی جانب سے امدادی چیک فراہم کر دیا گیا۔

یہ چیک ڈپٹی کمشنر پونچھ اور سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) نے متاثرہ خاندان کو پیش کیا۔ اس موقع پر شہید کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا گیا کہ حکومت آزادکشمیر شہداء کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور ان کے لیے ہر ممکن امداد و تعاون جاری رکھا جائے گا۔

حکام نے بھارتی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ریاستی ادارے ہر سطح پر متحرک ہیں، اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں