پاک فوج کی فتح مبین پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے: وزیر امور منگلا ڈیم آزاد کشمیر چوہدری قاسم مجید 0

آزاد کشمیر کے وزیر امور منگلا ڈیم چوہدری قاسم مجید کی ہدایت پر چکسواری میں شہداء کے ایصالِ ثواب کی دعائیہ تقریب

چکسواری (نامہ نگار) آزاد کشمیر کے وزیر امور منگلا ڈیم و منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری قاسم مجید کی ہدایت پر بلدیہ آفس چکسواری میں شہداء کے ایصال ثواب اور پاک فوج کی کامیابی پر ایک پروقار دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

بلدیہ چیئرمین و وائس چیئرمین کی زیر نگرانی تقریب کا انعقاد
تقریب میں چیئرمین بلدیہ چکسواری چوہدری نعیم حسین روپیال، وائس چیئرمین حاجی تاسب اور کونسلرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاک فوج کی فتح و نصرت پر اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ وہ پاکستان کی فوج کو دنیا کی عظیم ترین افواج میں شمار کرے۔

وطنِ عزیز کی سلامتی اور شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا
دعائیہ تقریب میں شرکاء نے کہا کہ ارضِ پاکستان کی حفاظت جس انداز میں پاک فوج نے کی، وہ دنیا کے لیے باعثِ حیرت ہے۔ ایک کم وسائل والے ملک کی افواج نے جدید دنیاوی طاقتوں کو شکست دے کر تاریخ رقم کی۔

قرآن خوانی کا اہتمام
تقریب کے آغاز میں شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا۔ شرکاء نے وطن عزیز کی ترقی، خوشحالی اور سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں