ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی محترمہ بینش جرال نے قومی گھر گھر پولیو مہم کے قطرے پلا کر باقاعدہ افتتاح کر دیا 0

ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی محترمہ بینش جرال نے قومی گھر گھر پولیو مہم کے قطرے پلا کر باقاعدہ افتتاح کر دیا

ڈیلی پرل ویو.ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی محترمہ بینش جرال نے قومی گھر گھر پولیو مہم 26 تا 30 مئی 2025ء پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر باقاعدہ افتتاح کر دیا۔پولیو مہم کی افتتاحی تقریب میں ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد حسین،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی ڈاکٹر طاہر رحیم مغل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ میڈم قراہ العین،عبدالجبار لون اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرویلنس ڈبلیو ایچ او،ڈی ایس او ڈاکٹر عائشہ جرال، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محکمہ اطلاعات سہیل مغل ،ایم این سی ایچ پروگرام ساجد عظیم خان،ڈسٹرکٹ پولیو فوکل پرسن ابرار سرور عباسی،ڈیٹا منیجر صباء نذیر،ڈبلیو ایچ او،ٹی ایس اے عمر علی،صحافیوں اور دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طاہر رحیم مغل نے کہا کہ جس طرح گزشتہ 24 سالوں سے آزادکشمیر پولیو فری ہے اس طرح مستقبل میں بھی اس موزی مرض سے مکمل طور پر چھٹکارا حاصل کیا جائے گا اور مکمل خاتمہ تک اپنی کاوشیں جاری رکھی جائیں گی، چیرمین ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی ڈپٹی کمشنر محترمہ بینش جرال نے پولیو کے قطرے پلانے کے حوالہ سے محکمہ صحت جہلم ویلی کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ اس قومی مہم میں ضلع بھر میں والدین،اساتذہ کرام،وکلاء،عام شہری،ملازمین سمیت سب سے اپیل ہے کہ وہ گھر گھر آنے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کرتے ہوئے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں تاکہ یہ قومی مہم کامیابی سے ہمکنار ہو سکے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں