ڈیلی پرل ویو.کوٹلی: پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر سابق سینئر وزیراور ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ سماجی خدمت ایک بڑی عبادت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی تنظیم۔انور رزاق ریلیف سنٹر کی پانچویں سالگرہ کی تقریب سے بحٹیت مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے تنظیم۔کی شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال محض وقت کا گزرنا نہیں، بلکہ خدمت، قربانی، اور سماجی بہتری کی ایک روشن مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم نے عوامی فلاح، تعلیم، صحت، اور انسانی ہمدردی کے کئی شعبوں میں قابلِ قدر خدمات انجام دی ہیں۔ میں دل کی گہرائیوں سے بانی تنظیم محترمہ راشدہ ایوب ان کی فیملی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں یہ بات نہایت حوصلہ افزا ہے کہ ہمارے معاشرے میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو نفسا نفسی کے موجودہ دور میں بھی ذاتی جیب سے انسانیت کی خدمت کامشن نبھا رہے ہیں ۔بلا شبہ یہ لوگ لائق تحسین ہیں ۔نظامت کے فرائض مرزا زاہد بیگ نے انجام دئیے تقریب سےطارق انجم۔مغل ۔ مبارک علی بسمل۔ کاشف شبیر ۔ظہیر چوہدری ڈی ای او زنانہ کوٹلی محترمہ سعیدہ عندلیب ۔انعم عدنان ۔فاریہ زاہد ۔عدنان جنحوعہ ۔کرامت حیدری۔شاہدکمال ۔ظفر اقبال جنجوعہ ۔حافظ محفوظ اور دیگر نے خطاب کیا ۔تقریب میں تنظیم کے پانچ سال مکمل ہونے پر کیک بھی کا ٹا گیا۔تقریب میں شاندار خدمات کے اعتراف میں طارق انجم مغل ۔عظمی شبیر.مرزا زاہد بیگ ۔افراز جنجوعہ .صائم جنجوعہ .طیب اصف

- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل