سول ڈیفنس راولاکوٹ کے زیر اہتمام الخدمت آغوش فاؤنڈیشن راولاکوٹ میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد 0

سول ڈیفنس راولاکوٹ کے زیر اہتمام الخدمت آغوش فاؤنڈیشن راولاکوٹ میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

ڈیلی پرل ویو.سول ڈیفنس راولاکوٹ کے زیر اہتمام الخدمت آغوش فاؤنڈیشن راولاکوٹ میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس پونچھ راولاکوٹ خالد محمود قریشی کی نگرانی میں الخدمت آغوش فاؤنڈیشن راولاکوٹ میں موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سول ڈیفنس کے ٹریننگ سٹاف نے الخدمت آغوش فاؤنڈیشن کے سٹاف اور طلبہ کو فرسٹ ایڈ، فائر سیفٹی اور ریسکیو سے متعلق عملی تربیت فراہم کی۔ورکشاپ میں شرکاء کو خون کے بہاؤ کو روکنے، فریکچر کی ابتدائی طبی امداد، ریسکیو میتھڈز، اسٹریچر اور مریض کو اٹھانے کے درست طریقہ کار اور جمپنگ شیٹ ہنگامی صورتحال میں انخلا کی مشقیں کروائی گئیں۔اس کے علاؤہ آگ بجھانے کا طریقہ بھی سیکھایا گیا.طلبہ اور اساتذہ نے تربیت میں بھرپور دلچسپی لی اور اس قسم کی سرگرمیوں کو اپنی عملی زندگی کے لیے نہایت مفید قرار دیا۔ ورکشاپ کا مقصد نوجوانوں میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کی صلاحیت پیدا کرنا اور زندگی بچانے والے اقدامات سے روشناس کروانا تھا۔اس موقع پر سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے کہا کہ ایسے تربیتی پروگرامز کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ معاشرہ محفوظ اور باخبر بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

سول ڈیفنس راولاکوٹ کے زیر اہتمام الخدمت آغوش فاؤنڈیشن راولاکوٹ میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں