کوٹلی میں سول ڈیفنس کا بم ڈسپوزل اسکواڈ بھارتی جارحیت کے دوران آرمی کے ہمراہ بموں کو ناکارہ بنانے میں سرگرم 0

کوٹلی میں سول ڈیفنس کا بم ڈسپوزل اسکواڈ بھارتی جارحیت کے دوران آرمی کے ہمراہ بموں کو ناکارہ بنانے میں سرگرم

کوٹلی (ڈیلی پرل ویو) — محکمہ سول ڈیفنس کوٹلی کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھارتی جارحیت کے دوران آزاد کشمیر کے سرحدی علاقوں میں پھینکے گئے بموں کو پاک فوج کے افسران کے ہمراہ ناکارہ بنانے کا کامیاب مشن مکمل کیا۔

ذرائع کے مطابق، سول ڈیفنس کے تربیت یافتہ عملے نے پاک آرمی کے بم ڈسپوزل یونٹ کے ساتھ مل کر متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور جنگی نوعیت کے مواد کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنایا، تاکہ مقامی آبادی کو کسی جانی یا مالی نقصان سے بچایا جا سکے۔

محکمہ سول ڈیفنس کوٹلی کے اہلکاروں نے نہایت پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ان حساس کارروائیوں کو انجام دیا۔ یہ کارروائیاں بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال گولہ باری کے بعد سرحدی دیہاتوں میں پڑنے والے نہ پھٹنے والے گولوں کی اطلاع ملنے پر عمل میں لائی گئیں۔

عوامی حلقوں اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے سول ڈیفنس اور آرمی کے کردار کو سراہا گیا اور کہا گیا کہ ان اداروں کی بروقت کارروائیوں سے انسانی جانوں کو بڑے خطرے سے بچایا گیا۔

محکمہ سول ڈیفنس کے ترجمان کے مطابق، بم ڈسپوزل اسکواڈ آئندہ بھی پاک فوج کے ساتھ مکمل ہم آہنگی میں کام کرتا رہے گا اور عوام کی حفاظت اولین ترجیح رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

کوٹلی میں سول ڈیفنس کا بم ڈسپوزل اسکواڈ بھارتی جارحیت کے دوران آرمی کے ہمراہ بموں کو ناکارہ بنانے میں سرگرم“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں