ڈیلی پرل ویو.ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی محترمہ بینش جرال سے ٹرانسپورٹرز یونین کے وفد نے لیپہ روٹ پر چلنے والی گاڑیوں کے حوالہ سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا،ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے عدالت سے سٹے آرڈر لیا ہے وہ پہلے اس مسلئے کو حل کریں سٹے ختم کروائیں تاکہ ان کو ٹائم جاری کیا جا سکے، اس کے بعد جن لوگوں کے پاس روٹ پرمٹ اور روٹ پر چلنی والی گاڑیوں کا ٹائم شیڈول ہے وہ ریشیاں سے لیپہ اپنی گاڑیاں چلا سکتے ہیں اور جن ٹرانسپورٹرز کے پاس روٹ پرمٹ اور ٹائم شیڈول نہیں ہے وہ گاڑیاں بلکل کہیں بھی نہیں چلیں گئی، انہوں نے ٹرانسپورٹرز یونین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ٹرانسپورٹرز کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے ریاست کے اندر ایک قانون موجود ہے جس کو فالو کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،اگر کسی نے بھی قانون کی خلاف ورزی یا قانونی ریٹ کو چیلنج کرنے کی کوشش کی تو اس کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،

- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل