ریاستی رٹ چیلنج کرنیوالوں کا گھیرا تنگ کرینگے، ڈپٹی کمشنر راجہ صداقت 0

ریاستی رٹ چیلنج کرنیوالوں کا گھیرا تنگ کرینگے، ڈپٹی کمشنر راجہ صداقت

باغ(ڈیلی پرل ویو )ڈپٹی کمشنر باغ راجہ محمد صداقت خان نے کہا کہ وزیراعظم ٓزاد کشمیر کے ویژن کے مطابق ریاستی قوانین کیخلاف جانیوالےکسی بھی شخص کو معاف نہیں کیا جا سکتا، قانون سب کے لیے برابر ہے اور ریاست کے اندر قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔

علمائے کرام سمیت تمام مکاتب کے ذمہ داران نوجوان نسل کو باور کروائیں کہ ریاست کے خلاف جانے والا ریاست کا دشمن ہوتا ہے، والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں انکی تمام تر سر گرمیوں کو دیکھنا والدین کی ذمہ داری ہے۔۔

مذہبی منافرت کی روک تھام کے لیے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مذہبی منافرت کی روک تھام کے لیے قائم شدہ بین المسالک کمیٹی کے ممبران کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی باغ راجہ اکمل، اسسٹنٹ کمشنر باغ سید کلیم عباس، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر باغ سیاب عباسی، ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر باغ سید قمر عباس کاظمی،جملہ مکاتب فکر کے علماء کرام، صدر ڈسٹرکٹ بار، سابق صدر انجمن تاجران سمیت دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں ضلع باغ میں امن و عامہ کو بحال رکھنے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ علمائے کرام نوجوانوں کو مذہبی منافرت سے روکنے کے لیے آگے بڑھیں والدین اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تا کہ ہماری نوجوان نسل ایسے کسی گروہ کے ہتھے نہ چڑ سکے جو انہیں ریاست کے خلاف استعمال کر سکیں۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں