ڈیلی پرل ویو.وادی نیلم کے سیاحتی مقام اپرنیلم کے رہائشی نوجوان راجہ احمد خان کو کچے کے ڈاکوؤں نے روات راولپنڈی سے جھانسہ دے کر اغواء کر لیا اور بھاری تاوان بھی مانگ لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وادی نیلم کے سیاحتی مقام اپرنیلم کے رہائشی نوجوان راجہ احمد خان ولد حاجی راجہ عادل مرحوم کو کچے کے ڈاکوؤں نے روات راولپنڈی سے جھانسہ دے کر اغواء کر لیا ہے ۔
ڈاکوئوں نے نوجوان کو کچے کے علاقے کشمور پہنچا دیا اور ورثاء سے ایک کروڑ روپےنقد،2آئی فون اور ایک راڈو گھڑی تاوان مانگ لی ہے۔