ہندوستانی علماء کی اکثریت وہاں کے مظلوم مسلمانوں کی ترجمانی نہیں کرتی راجہ فاروق حیدر 0

ہندوستانی علماء کی اکثریت وہاں کے مظلوم مسلمانوں کی ترجمانی نہیں کرتی راجہ فاروق حیدر

ڈیلی پرل ویو.چکار:آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ ہندوستانی آرمی چیف پنڈت سے جتنی مرضی پراتھنا کرالے حشر وہی ہوگا جو مرچ اور لیموں والے رافیل کے ساتھ ہوا ،اسلام دین حق، قرآن اللہ کی کتاب اس کا مقابلہ شیطانی قوتیں نہیں کرسکتیں۔

چکار کے علاقے سلمیہ میں مدرسہ عبداللہ بن حذیفہ ؓ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی علماء کی اکثریت وہاں کے مظلوم مسلمانوں کی ترجمانی نہیں کرتی۔

مسلمان اور غیر مسلم کے درمیان جنگ میں قطعی طور پرغیر مسلم کی سپورٹ نہیں کی جاسکتی اور اویسی جتنے مرضی جتن کرلیں وہ اور دیگر ایسا علماء جو مودی کی چاپلوسی کرکے مفاد حاصل کرنا چاہ رہے ہیں انہیں بتا دینا چاہتا ہوں کہ نا اس نے وقف کا قانون واپس لینا ہے نا ہی ان کو کوئی رعایت دینی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں