میرپور یونیورسٹی میں شہری دفاع کی تربیتی نشست مکمل، طلباء و طالبات ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے طریقوں سے روشناس 0

میرپور یونیورسٹی میں شہری دفاع کی تربیتی نشست مکمل، طلباء و طالبات ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے طریقوں سے روشناس

ڈیلی پرل ویو.میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (MUST) میں ناظم اعلیٰ شہری دفاع کیپٹن (ر) ابراراعظم کی خصوصی ہدایت پر سول انجینئرنگ اور لاء ڈیپارٹمنٹ جڑی کس کے طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبران کے لیے شہری دفاع سے متعلق اہم تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

اس تربیتی نشست میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہری دفاع راجہ محمد اشتیاق، چیف انسٹرکٹر عبدالرؤف قمر، انسٹرکٹر محمد بشارت اور ریسکیور وسیم یاسین نے شرکت کی اور طلباء و طالبات کو زمانہ امن، دوران جنگ اور ایمرجنسی حالات میں اپنائے جانے والے حفاظتی اقدامات، فرسٹ ایڈ، فائر فائٹنگ اور ریسکیو میتھڈز کے بارے میں مفصل بریفنگ دی۔

تربیت کے دوران عملی مشقیں بھی کرائی گئیں تاکہ طلبہ حقیقی صورتحال میں فوری ردعمل کی صلاحیت حاصل کر سکیں۔ سیشن کے اختتام پر شعبہ سول انجینئرنگ اور لاء ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین اور فیکلٹی ممبران نے شہری دفاع میرپور ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی تربیت طلباء و طالبات کو نہ صرف ایمرجنسی کی صورت میں مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بناتی ہے بلکہ انہیں ایک ذمہ دار شہری بھی بناتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں