ڈیلی پرل ویو.چناری عید سے قبل ضلع جہلم ویلی میں محکمہ برقیات ان ایکشن غیر قانونی اور نادہندگان کے درجنوں کنکشن منقطع کر نے کے علاوہ نئے میٹرز کی تنصیب کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایکسئین محکمہ برقیات جہلم ویلی اختشام قریشی کی خصوصی ہدایت پر سب انجینئر برقیات ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا مرزا احمد محمود کی نگرانی میں محکمہ برقیات کی ٹیم نے ہٹیاں بالا اور گردونواح میں گرینڈ اپریشن کا آغاز کرتے ہوئے پہلے ہی دن لگائے گئے درجنوں غیر قانونی اور نادہندگان کے کنکشنز منقطع کر دیے،ایکسئین محکمہ برقیات اختشام قریشی نے کہا ہے کہ کسی کو غیر قانونی کنکشن لگانے کی اجازت نہیں ہوگی جو بھی صارف غیر قانونی کنکشن لگائے گا اس کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کروایا جائے گا،نادہندگان ماہ جون کے بل ملتے ہی بقایا جات کو فوری جمع کروائیں ورنہ تمام نادہندگان کے کنکشن منقطع کر کہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی قانونی کارروائی سے بچنے کا واحد حل یہ ہے کہ اپنے بقایا جات کی اقساط فوری جمع کروائیں سب انجیینئر برقیات ہیڈکوارٹر ہٹیاں بالا مرزا احمد محمود نے کہا کہ غیر قانونی کنکشن منقطع کرنے سے اوور لوڈنگ میں واضع کمی ہوگی عید کے دوران بجلی کی ترسیل بہتر ہوگی۔۔۔

- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل