ڈیلی پرل ویو.آزادکشمیر فوڈ اتھارٹی کی موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا آٹھمقام پہنچ گئی۔فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری مختلف اشیاء خوردونوش کے معیار کی جانچ پڑتال کریگی۔ چشموں کے پانی، مصالحہ جات، آئل،دالوں،دودھ، دہی کے معیار کی فوری پڑتال کریگی۔ موبائل لیبارٹری کے ذریعے ملاوٹ مافیا کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔اشیاء خوردنوش کے معیار کامصدقہ رزلٹ فوری موقع پر فراہم کیاجائیگا۔فوڈ اتھارٹی کی ٹیکنیکل ٹیم نے ضلعی ہیڈکوارٹر کے تجارتی مرکز آٹھ مقام کے دکانوں اور بیکری کارخانوں پر چھاپے مارے اور نمونے لیکر فوری رزلٹ فراہم کیے۔ شہریوں نے اس اقدام کوسراہاہے اور وزیراعظم آزادکشمیر کی کاوشوں کوعوام کی صحت کے تحفظ کیلئے اہم قراردیا۔ شہریوں کاکہنا تھا کہ موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام سے شہریوں کوحفظان صحت کے مطابق خوراک ملے گی۔بدھ کے روز آزادکشمیر فوڈاتھارٹی کی موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری نیلم کے مرکزی بازار آٹھ مقام پہنچی۔اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر چوہدری بشارت کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرسید شجاعت حسین نقوی کی تحریک پر آزادکشمیر فوڈ اتھارٹی کی مرکزی موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے مہم شروع کردی۔اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسران وماتحت عملہ پرمشتمل ٹیکنیکل ٹیم نے آٹھ مقام بازار میں کھانے پینے کی دکانیں،باالخصوص بیکری،کریانہ شاپس، فوڈ پوائنٹس کامعائنہ کیا۔غیر معیاری،مضرصحت اشیاء ضبط کرنے کے بعد تلف کردی گئیں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے صفائی ستھرائی کے علاوہ معیارکابغور جائزہ لیا۔ تمام اشیاء خوردونوش باالخصوص دودھ، دہی، آئل، گھی کے نمونے لیکر لیبارٹی سے ٹیسٹ موقع پر حاصل کیئے۔فوڈ ٹیسٹنگ مہم کے موقع پر ضلعی انتظامیہ، پولیس، فوڈ اتھارٹی ٹیم نے فرائض سرانجام دیئے اور صحافی موقع پر رپورٹننگ کرتے رہے۔فوڈ اتھارٹی ٹیم نے زائدالمیعیاد اشیاء، گندگی پر موقع پر تاجروں کوجرمانے اور بعض کووارننگ دی ہے۔آزادکشمیر فوڈ اتھارٹی کی موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری آئندہ چند ایام تک چلہانہ سے بالائی نیلم کے بازاروں کاموقع پر جاکر معائنہ کریگی اور مختلف اشیاء خوردنوش کے مصدقہ ٹیسٹ رپورٹ بھی موقع پر دیگی۔

- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل