0

ناظم اعلیٰ شہری دفاع کیپٹن (ر)ابراراعظم کی خصوصی ہدایت پر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تربیت کا اہتمام

ڈیلی پرل ویو. ناظم اعلیٰ شہری دفاع کیپٹن (ر)ابراراعظم کی خصوصی ہدایت پر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تربیت کروائی گئی. شعبہ سول انجینئرنگ /لاء ڈیپارٹمنٹ جڑی کس کے طلباء و طالبات فیکلٹی ممبران کو زمانہ امن دوران جنگ اور ایمرجنسی صورتحال میں حفاظتی اقدامات اور بچاؤ کے طریقوں سے آگاہی دی گئی اسسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ محمد اشتیاق چیف انسٹرکٹر عبد الرؤف قمر انسٹرکٹر محمد بشارت ریسکیور وسیم یاسین نے طلباء و طالبات فیکلٹی ممبران کو محکمہ شہری دفاع کی اہمیت اہمیت وافادیت فرسٹ ایڈ فائر فائٹنگ ریسکیو میتھڈز سے روشناس کرایا اور عملی مشق کرائی آخر میں شعبہ سول انجینئرنگ /لاء ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین وفکلیٹی ممبران نے اچھا ٹریننگ سیشن کرانے پر شہری دفاع کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اس طرح کی تربیت کس بھی ایمرجنسی کی صورت طلباء و طالبات کے لیے مفید ثابت ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں