ڈیلی پرل ویو.علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ریجنل ڈائریکٹر میڈم شازیہ صدیق کی زیر صدارت تحصیل پٹہکہ نصیرآباد سے تعلق رکھنے والے یونیورسٹی کے ٹیوٹرز کی ایک اہم میٹنگ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بالسیری میں منعقد ہوئی۔میٹنگ میں یونیورسٹی کے تدریسی و انتظامی نظام، خصوصاً سی ایم ایس (CMS) اور ایل ایم ایس (LMS)، پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ میڈم شازیہ صدیق نے ٹیوٹرز کو ہدایت کی کہ وہ طلبہ کی سہولت، رہنمائی اور بروقت معاونت کو یقینی بنائیں تاکہ تدریسی معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے یونیورسٹی کے نئے رحجانات، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے مؤثر استعمال اور طلبہ کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری کے جدید طریقوں پر بھی روشنی ڈالی۔میٹنگ میں پروگرام انچارج جناب رمیض فرید، ریجنل کوآرڈینیٹر جناب نصیر احمد اور مرد و خواتین ٹیوٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے تدریسی عمل کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کے لیے اپنے قیمتی مشورے اور تجاویز بھی پیش کیں۔میٹنگ کے اختتام پر میڈم شازیہ صدیق نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بالسیری میں قائم علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانی سنٹر کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے سنٹر میں موجود سہولیات اور امتحانی انتظامات کا بغور جائزہ لیا اور تمام تر لوازمات کو بہتر اور تسلی بخش قرار دیا۔ انہوں نے امتحانی عملے کی تیاری اور سنٹر کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور مزید بہتری کے لیے مفید تجاویز بھی دیں۔میٹنگ اور دورے کا اختتام دعائیہ کلمات اور یونیورسٹی کے تعلیمی مشن کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے عزم کے ساتھ ہوا۔

- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل