0

وزیر امور منگلا ڈیم چوہدری قاسم مجید کی چوہدری لیاقت آف غازی گوڑھا کنیلی، نیو سٹی اسلام گڑھ آمد

ڈیلی پرل ویو.آزاد کشمیر کے وزیر امور منگلا ڈیم و منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری قاسم مجید کی چوہدری لیاقت آف غازی گوڑھا کنیلی، نیو سٹی اسلام گڑھ آمد۔ اس موقع پر محمد یاسین،محمد معروف،محمد علی،فیضان علی، محمد احسان،محمد قیوم،احتشام علی،شبیر حسین،نوید حسین،یاسر علی،عرفان علی اورفیاض علی اپنے کنبے قبیلے سمیت تحریک انصاف کو چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے۔
و زیر امور منگلا ڈیم و منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری قاسم مجیدنے تمام شامل ہو نے والوں کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیااور یقین دلایا کہ اپ کو مایوس نہیں کرینگے۔اس موقع پرسینئر راہنما حاجی نائب حسین، کونسلر چوہدری طالب حسین، ماسڑ یونس، ذوالفقار بھٹو، حاجی داد، سابق امیدوار ڈسٹرکٹ کونسلر چوہدری عظیم نائب اور دیگر بھی موجود تھے۔
میرپور (پی آئی ڈی)13جون

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں