0

آزاد اور خود مختار ملک ایران پر اسرائیل نے جارجیت کر کے دنیا کے امن کوتباہ کیاہے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر

مظفرآباد(ڈیلی پرل ویو)جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ آزاد اور خود مختار ملک ایران پر اسرائیل نے جارجیت کر کے دنیا کے امن کوتباہ کیاہے اس کے خلاف کاررائی کی جائے،اسرائیل کا ایران پر حملہ جنگی جرم ہے اور دنیا کے امن کے لیے خطرناک ہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کااجلاس بلاکر اسرائیل کے خلاف کارروائی کی جائے،ان خیالات کااظہارانھوں نے اپنے دورہ مظفرآباد کے دوران میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ امریکہ اور مغرب اگر نیٹو بنا سکتاہیں تو او آئی سی کے رکن ممالک باہمی دفاعی معاہدہ کیوں نہیں کرسکتے،او آئی سی کے رکن ممالک ایک ملک پرحملہ سب ممالک پر حملہ تصور کرتے ہوئے باہمی معاہدہ کریں تو اسرائیل کیاکسی کی جان نہیں ہے کہ وہ حملہ کرے،انھوں نے کہاکہ ہندوستان اور اسرائیل دنیا کے لیے ناسو ربن چکے ہیں ان کے خلاف کارروائی ضروری ہے،دنیا اگر امن چاہتی ہے تو ہندوستان اور اسرائیل کے خلاف کارروائی کرنی ہوگی،اسرائیل اور ہندوستان دنیا کو تیسری عالم گیر جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں،ایٹمی جنگ ہوئی تو دنیا کے کروڑوں انسان موت کے منہ میں چلے جائیں گے اور اس کے ذمہ دار ہندوستان اور اسرائیل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں