یونیسف کے اشتراک سے "بگ کیچ اپ" راؤنڈ 3 کی افتتاحی تقریب ایک نجی ہوٹل میں منعقد 0

یونیسف کے اشتراک سے “بگ کیچ اپ” راؤنڈ 3 کی افتتاحی تقریب ایک نجی ہوٹل میں منعقد

ڈیلی پرل ویو.یونیسف کے اشتراک سے “بگ کیچ اپ” راؤنڈ 3 کی افتتاحی تقریب ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری صحت عامہ آزاد کشمیر بریگیڈیئر محمد فرید تھے۔ میزبانی کے فرائض پروونشل پروگرام مینیجر EPI آزاد کشمیر ڈاکٹر سردار منظور حسین نے انجام دیے۔تقریب میں مختلف اداروں اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔”بگ کیچ اپ” مہم کا تیسرا مرحلہ 16 سے 28 جون 2025 تک جاری رہے گا، جس میں پانچ سال تک کی عمر کے زیرو ڈوز اور ڈیفالٹر بچوں کو کمیونٹی میں قائم آؤٹ ریچ کیمپس کے ذریعے ویکسین لگائی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے آزاد کشمیر کے 10 اضلاع میں 399 تربیت یافتہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ضروری ویکسینز وفاقی سطح سے حاصل کر کے تمام اضلاع کو بروقت فراہم کر دی گئی ہیں۔ اس سے قبل راؤنڈ 1 اور 2 کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں۔ڈاکٹر سردار منظور حسین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ویکسینیشن کا پیغام ہر بچے تک پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں