0

حکومت مستقلی کا نوٹیفکیشن جاری کرے ورنہ ریاست گیر احتجاج کیلئے نکلیں گے ، این ٹی ایس اساتذہ

ہٹیاں بالا (ڈیلی پرل ویو)گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہٹیاں بالا میں سٹاپ گیپ این ٹی ایس کے تحت تقرر پانے والے اساتذہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس جہلم ویلی بھر سے تعلق رکھنے والے اساتذہ نے شرکت کی اور اپنے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ سٹاپ گیپ ویٹنگ اساتذہ کے لیے سابقہ این ٹی ایس ویٹنگ لسٹ کو بحال کیا جائے تاکہ ان کی مستقلی کی راہ ہموار ہو سکے۔

مقررین نے کہا کہ آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں سٹاپ گیپ پالیسی کے تحت تقرر پانے والے تقریباً ایک ہزار اساتذہ گزشتہ کئی ماہ سے غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔

مقررین نے واضح کیا کہ اگر حکومت نے جلد از جلد ان اساتذہ کو مستقل تقرری کے احکامات جاری نہ کیے تو ریاست گیر احتجاج کا آغاز کیا جائے گا، جس کی مکمل ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

اساتذہ نے کہا کہ وہ تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے پوری دیانتداری سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اور ان کی قربانیوں کو نظر انداز کرنا ناانصافی کے مترادف ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں