آزادکشمیر رینجرز فورس قائم ،1329 نئی آسامیاں منظور 0

آزادکشمیر رینجرز فورس قائم ،1329 نئی آسامیاں منظور

مظفرآباد(ڈیلی پرل ویو)آذاد جموں و کشمیر میں اے جے کے رینجرز فورس قائم کرنے کی منظوری،بجٹ میں 1329 نئی آسامیوں کی منظوری دیدی۔

وزیر خزانہ آزاد کشمیر ماجد خان نے قانون ساز اسمبلی میں بجٹ اجلاس میں کہا کہ محکمہ برقیات کے لیے 800 نئی آسامیاں بھی منظور کی گئیں ہیں جبکہ تعلیمی اداروں (ہائیر ایجوکیشن)میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے 60 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

مہاجرین مقیم پاکستان کے آبادکاری کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں محکمہ صحت کے لیے ہیلتھ پیکج میں 1290 آسامیاں منظور،محکمہ خوراک میں فوڈ سبسڈی کے لیے 37 ارب 90 کروڑ مختص،مظفرآباد شہر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے جدید مشینری کی خرید کے لیے 36 کروڑ 12 لاکھ روپے منظور کرلی

چین سے بطور گرانٹ موصول 150واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اور پہلے سے نصب شدہ پلانٹس اور ہالنگ کے لیے 45 کروڑ روپے مختص،

ہائیر سکینڈری سکولز اور مڈل سکولز کی نئی عمارتوں کی تعمیر کے لیے 1 ارب 96 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔رٹھوعہ ہریام پل کی تعمیر کا دوبارہ نظر ثانی پی سی ون کے منصوبہ کے لیے خطیر رقم 9 ارب 58 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں