0

جامعہ پونچھ ،فیکلٹی آف ایگریکلچر کے زیراہتمام ایلومنائی ری یونین کی تقریب

راولاکوٹ(ڈیلی پرل ویو)یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ، فیکلٹی آف ایگریکلچر کی ایلومنائی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈین پروفیسر ڈاکٹر امتیاز حسین کی قیادت میں ایلومنائی ری یونین تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں پاکستان بھر سے فیکلٹی کے سابق طلباء نے اپنی مادر علمی کے ساتھ لگاؤ کا اظہار کرتے ہوئے شرکت کی۔ تقریب میں جامعہ پونچھ راولاکوٹ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر دلنواز گردیزی اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر زکریا ذاکر نے پروفیسر ڈاکٹر امتیاز حسین کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ فیکلٹی آف ایگریکلچر جامعہ پونچھ کی پرانی اور اہم ترین فیکلٹیوں میں سے ایک ہے۔

ڈاکٹر زکریا ذاکر نے پاکستان کی معیشت میں زراعت کے اہم کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے، زراعت کا ملکی ترقی میں مرکزی کردار ہے۔

اپنے خطاب میں ڈین ڈاکٹر امتیاز حسین نے سابق طلباء کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی کامیابیوں پر ہمیں فخر ہے، آپ نے پاکستان اور بیرون ملک اپنی خدمات سے اس ادارے کا نام روشن کیا ۔

انہوں نے سابق طلباء کی مختلف شعبوں میں مہارت کو سراہا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ المنائی کی کامیابی سے فیکلٹی کی ساکھ بلند ہوئی ہے۔ ڈاکٹر امتیاز حسین نے سابق طلباء کے ساتھ مضبوط روابط برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ زراعت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور اختراعات کو فروغ دیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں